ریلوے ملازمین کیلئے ورک سٹیشن تیا ر کئے جائیں،حبیب الرحمن

ریلوے ملازمین کیلئے ورک سٹیشن تیا ر کئے جائیں،حبیب الرحمن

  

لاہور (لیڈی رپورٹر) سیکریٹری/ چیئرمین ریلویز حبیب الرحمن گیلانی نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کے بیٹھنے کے لیے ورکس سٹیشن اور برانچ آفیسرز کے لیے کیبن تیار کیے جائیں تاکہ ان کو بہتر ماحول میں کام کرنے کا موقع ملے اور کام کی رفتار میں بھی تیزی آسکے ان خیالات کااظہار انہوں نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور کے تفصیلی دورے کے دوران کیا۔ دورے کے دوران چیف ایگزیکٹیو آفیسر پاکستان ریلویز نثار احمد میمن کے علاوہ ایڈیشنل منیجر انفراسٹرکچر ارشد سلام خٹک، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک سید مظہر علی شاہ،ایڈیشنل جنرل منیجر مکینیکل سلمان صادق شیخ کے علاوہ سینئر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔سیکرٹری /چیئرمین ریلویز نے مزید کہا کہ ای فائلنگ کے نظام سے کام میں بہتری آئے گی اور بڑی بڑی فائلوں سے نجات حاصل ہوگی کیونکہ جب تمام ریکارڈ کمپیوٹر پر ای فائلنگ کے ذریعے مرتب ہوگا تو ریکارڈ سسٹم کے تحت محفوظ ہوسکے گا۔ 

ریلوے ہیڈکوارٹر زآفس کے دورے کے دوران سیکرٹری / چیئرمین ریلویز نے جنرل برانچ، سینٹرل کنٹرول آفس، سٹورپر چیز، ڈائریکٹوریٹ آف آئی ٹی، پی آر ایف ٹی سی کے لیے تیار ہونے والے نئے دفاتر،ایڈمن، الیکٹریکل سمیت مختلف برانچز کا دورہ کیا۔ بعد ازاں سیکرٹری / چیئرمین ریلویز نے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ریلوے ٹریک کے ساتھ ساتھ آپٹک فائبر کیبل کی تنصیب کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت کی تاکہ پالیسی کو حتمی شکل دے کر ریلوے کے ذریعے آپٹک فائبر کیبل بچھانے والے لوگوں کو موقع فراہم کیاجائے اور عوام کو باآسانی سہولت بھی میسر ہو سکے اس کے علاوہ ریلوے کے لیے ریونیو میں بھی خاطر خواہ ا ضافہ ممکن ہو سکے۔ جبکہ پاکستان ریلوے سکریپ میٹریل کی فروخت کے لیے پالیسی کا جائزہ لینے اور تشکیل دینے کے لیے بھی معاملہ زیر بحث آیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -