بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے،میاں ذکر اللہ مجاہد

 بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے،میاں ذکر اللہ مجاہد

  

لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور میاں ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ  فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ چارجزکی مد میں بجلی مزید مہنگی کرنا عوام کا معاشی قتل ہے۔ بجلی کی قیمت میں ظالمانہ اضافہ مسترد کرتے ہیں۔ آئی ایم ایف کی غلامی میں حکمران عوام پر مہنگائی کے کوڑے برسا رہے ہیں۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر اربوں روپے کا ڈاکہ مارا گیا ہے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے بجلی کی قیمت میں اضافہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔ میاں ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ حکومت نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی یونٹ بڑھا کر عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے۔ بجلی کی قیمت بڑھنے مہنگائی و بے روزگاری کی ستائی عوام پر 60 ارب روپے کا اضافہ بوجھ پڑھے گا جس کی شدید الفاظ میں مذمت کرتیہیں۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کیلئے دوقت کی روٹی پوری کرنا مشکل ترین امر بن چکا ہے۔ ٓٹا، چینی، گھی، دالوں سمیت تمام اشیاء خوردونوش کی  قیمتیں روز بروز مسلسل بڑھ رہی ہے۔

  جو نااہل حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ملک میں غریب عوام حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے تنگ سراپا احتجاج ہیں مگر بے حسی حکمران عوام  مہنگائی کم کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی صرف باتیں کرکے عوام کا استحصال کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قرضوں کی معیشت نے پورے ملک کے اداروں کو تباہی کے دہانے پر پہنچایا دیا ہے۔میاں ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -