کراچی میں گرین لائن منصوبہ مکمل نوازشریف اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(لیڈی رپورٹر)کراچی میں گرین لائن منصوبہ مکمل ہونے پر میاں نوازشریف اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان کراچی میں جدید ترین بس ”گرین لائن“منصوبہ مکمل ہونے پر پاکستان کے تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم میاں نوازشریف اور انکی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہے۔گرین لائن منصوبہ میاں نوازشریف کا کراچی کی عوام کو ایک خوبصورت تحفہ ہے۔میاں نوازشریف اور انکی پوری ٹیم نے دن رات ملک و قوم کی خدمت کی۔
وزیراعظم عمران خان حسب روایت مسلم لیگ(ن) کے منصوبوں پر تختیاں لگانے میں مصروف ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال و دیگر پارٹی رہنما?ں اور کارکنوں پر تشدد قابل مذمت ہے۔حکومت نے رینجرز کے ذریعے مسلم لیگ(ن) کے رہنما?ں پر تشدد کرایا۔جمہوریت میں جمہوری نمائندوں کے ساتھ ایسا رویہ ناقابل برداشت ہے۔موجودہ حکومت جمہوریت کی آڑ میں آمریت کا لبادہ اوڑ چکی ہے۔یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کرائی جائیں۔لیگی رہنما?ں پر تشدد کے ذمہ داروں کو کٹہرے میں لایا جائے۔