چین امریکہ سرد جنگ خاتمے پر وزیراعظم کا بیان پاکستان کی پوزیشن اور پالیسی ہے: دفتر خارجہ
اسلام آ باد (سٹاف رپورٹر) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے چین امریکہ سرد جنگ خاتمے پر وزیراعظم کا بیان پاکستان کی پوزیشن اور پالیسی ہے،پاکستان
چا ہتا ہے دونوں ممالک کے مابین اچھے تعلقات ہو ں، امریکہ کی جمہوریت پر کانفرنس میں شرکت نہ کرنے پر واضح بیان جاری کر چکے ہیں،امریکہ کیساتھ شراکت داری کو اہمیت دیتے ہیں، مختلف شعبہ جات میں تعاون میں فروغ دے رہے ہیں، او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے روزانہ کی بنیاد پر جواب موصول ہو رہے ہیں، بھارتی فورسزکی طرف سے مقبوضہ کشمیر میں مسلسل کشمیریوں کو شہید کرنے کا سلسلہ جاری ہے،وزیر خارجہ نے اسی حوالے سے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کو ایک اور مکتوب روانہ کیا ہے،چین میں پاکستانی طالبعلموں کے حوالے سے ہم رابطہ میں رہتے ہیں،چینی حکام طالبعلموں کے مسائل حل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ جمعہ کو ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کی موت پر سری لنکا سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،پاکستان 19دسمبر کو افغانستان پر او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس کی میزبانی کرے گا،امید ہے اجلاس سے افغانستان کی انسا نی امداد میں ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیر خارجہ نے بیلجیم کا دورہ کیا، وزیر خارجہ نے اہم ملاقاتیں کیں،وزیر خارجہ کی ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان اور ای یو پر بات چیت کی گئی۔ صدر عارف علوی نے اقتصادی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کیلئے ترکمانستان کا 28 نومبر کو دورہ کیا، پاکستان اور سعودی عرب نے 5 دسمبر کو پاکستانی ورک فورس کے حوالے سے معاہدہ کیا،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں قابض فوج کے مظالم کو یاد رکھنا ہو گا۔ بھارت کے مقبوضہ کشمیر اور بھارت کے اندر مسلمانوں کیخلاف مظالم قابل مذمت ہیں۔ وزیر اعظم کا بیان کہ ہم کسی عالمی بلاک کا حصہ نہیں واضح ہے۔
دفتر خارجہ