ای سی سی،وی وی آئی پی جہاز   اوررینجرز کیلئے41 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور

    ای سی سی،وی وی آئی پی جہاز   اوررینجرز کیلئے41 کروڑ 40 لاکھ روپے کی گرانٹ ...

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں وی وی آئی پی جہاز کیلئے 33 کروڑ روپے گرانٹ کی منظوری دیدی گئی۔تکنیکی گرانٹ کی منظوری وزارت دفاع کے مطالبے پر دی گئی، ذرائع  کے مطابق اجلاس کے دورا ن  ای سی سی نے پاکستان رینجرز کیلئے بھی 8 کروڑ 40 لاکھ روپے گرانٹ منظور کرلی ہے ۔رقم رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے پرزہ جات کی خریداری پر خرچ کی جائے گی، ذرائع  کے مطابق پانچ سالہ آٹو ڈیویلپمنٹ اینڈ ایکپسورٹ پالیسی کی سمری مزید مشاورت کیلئے موخر کردی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز پالیسی 2021-25 پر بھی فیصلہ نہیں ہو سکا۔اجلاس میں یونائیٹڈ انرجی فیلڈ سے گیس کی کمرشل فراہمی کی بھی منظوری دیدی گئی۔ 

 گرانٹ منظور

مزید :

صفحہ اول -