طالبان حکومت کے قیام کے بعد پہلی بار افغان طیارہ بھارت پہنچ گیا

   طالبان حکومت کے قیام کے بعد پہلی بار افغان طیارہ بھارت پہنچ گیا

  

کابل (این این آئی)افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد افغان نجی ائیر لائن کی پہلی پرواز کابل سے 104 افراد کو لے کر نئی دہلی پہنچ گئی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق  جمعے کے روز ایک خصوصی چارٹرڈ طیاریکے ذریعے 104 افراد کو کابل سے نئی دہلی لایا گیا۔رپورٹس کے مطابق کابل سے نئی دہلی پہنچنے والے104 افراد میں 10 بھارتی اور 94 افغان شہری شامل ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ  نجی ائیرلائن کا طیارہ بھارت سے افغان شہریوں اورطبی امدادلیکر افغانستان واپس آئے گا۔

طالبان حکومت 

مزید :

صفحہ اول -