کورونا سے مزید 10اموات،  333نئے مریض رجسٹر، ویکسی نیشن مہم کی خلاف ورزی پر 8شہری گرفتار، 46گاڑیاں بند

کورونا سے مزید 10اموات،  333نئے مریض رجسٹر، ویکسی نیشن مہم کی خلاف ورزی پر ...

  

         اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28795 ہوگئی،جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 28316 ہے،مزید 333 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1379249 تک پہنچ گئی۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ملک بھر میں مہلک وائرس کی تشخیص ہونے والے افراد میں سندھ سے 167، اسلام آباد میں 33، خیبرپختونخوا میں 50، بلوچستان میں 3، گلگت بلتستان میں 3، آزاد کشمیر میں 5 جبکہ پنجاب کے 72شہری شامل ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اسوقت سندھ میں 475942، بلوچستان میں 32506، خیبرپختونخوا میں 180409، اسلام آباد میں 107877، گلگت بلتستان میں 104424، پنجاب میں 443501 اور آزاد کشمیر میں 34590 مریض موجود ہیں۔گذشتہ روز کورونا وائرس سے جاں بحق ہونیوالوں میں بلوچستان،سندھ، اسلام آباد میں 1،1، پنجاب میں 2 جبکہ خیبرپختونخوا سے 5 شہری شامل ہیں۔ادھراین سی او سی کی جانب سے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں لازمی ویکسی نیشن مہم جاری ہے،تمام فیڈریشنز کی جانب سے 8 سے 10 دسمبر تک مشترکہ مہم کے تحت ویکسین لگائی جارہی ہے۔ این سی اوسی کے مطابق مہم کے تحت تمام اقسام کی پبلک و پرائیویٹ انٹر سٹی و انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ میں چیکنگ کی جائے گی، انسپیکشن کا عمل داخلی و خارجی راستوں، بس سٹاپس، ٹول پلازوں اور انٹرچینجز پر ہوگا۔این سی او سی کے مطابق موٹر وے، نیشنل ہائی ویز بین الالصوبائی باؤنڈریز پر بھی انسپیکشن ٹیمیں تعینات ہونگی، صرف ویکیسن شدہ افراد کو ہی سفر کی اجازت ہوگی،میڈیکل استثنیٰ رکھنے افراد کو بھی سفر کی اجازت ہوگی، موبائل ویکسی نیشن ٹیمز کے ذریعے سٹاف اور مسافروں کو موقع پر ویکسین لگائی جائیگی۔این سی او سی کے مطابق 8 دسمبر کو مجموعی طور پر 3793 انسپیکشنز مکمل کی گئیں،انسپیکشن ٹیمز کی جانب سے 46 گاڑیوں اور 8 افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -