علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخلے سے روک دیا گیا
لندن (این این آئی) وفاقی وزیر علی زیدی کو برطانوی پارلیمنٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق علی زیدی گزشتہ روز ممبرانِ پارلیمنٹ سے ملاقات کے لیے ہاؤس آف کامنز گئے۔اس موقع پر پورٹیکلس ہاؤس سے پارلیمنٹ جانے والے راستے میں سیکیورٹی نے وفاقی وزیر کو روکا۔ذرائع کا اکہنا ہے کہ علی زیدی نے تلاشی دینے سے انکار کر دیا، جس پر انہیں سیکیورٹی نے 10 منٹ تک روکے رکھا۔اس حوالے سے علی زیدی کا کہنا ہے کہ مجھے برطانوی پارلیمنٹیرین نے ملاقات کے لیے بلایا تھا، سیکیورٹی نے جیکٹ اتارنے اور موبائل دینے کا کہا تو میں نے کہا کہ واپس جانا چاہتا ہوں۔وفاقی وزیر علی نے کہا کہ میں واپس چلا گیا تو برطانوی پارلیمنٹیرین کے فون آئے کہ پروٹوکول میں غلطی ہو گئی تھی
علی زیدی