صوبے میں گندم کے وافر ذخائر موجود کھاد کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں،فخر امام

 صوبے میں گندم کے وافر ذخائر موجود کھاد کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں،فخر امام

  

لاہور(جنرل رپورٹر) وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام نے کہا ہے کہ حکومت زراعت کے شعبے کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،میکانائزیشن کے ذریعے زرعی پیداوار میں اضافہ کیا جائے گا۔وہ  چیف سیکرٹری آفس، سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں صوبہ میں زرعی شعبہ کی بہتری کیلئے اقدامات، گندم کی بوائی و اہداف، کھاد کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل، وفاقی سیکرٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی طاہر خورشید، زراعت،خوراک کے صوبائی سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ فخر امام نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے زراعت کے شعبے میں جدت لائی جا رہی ہے اور رواں برس گندم، چاول، کپاس اور دیگر فصلوں کی پیداور میں اضافہ ہوا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں گندم کی بوائی کا 97فیصد ہدف حاصل کر لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں گندم کے وافر ذخائر موجود ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھاد کی قیمتیں کنٹرول میں ہیں کاشتکاروں تک براہ راست سبسڈی پہنچانے کیلئے پنجاب حکومت نے کسان کارڈ کا اجرا ء کیا ہے جس کے ذریعے10لاکھ سے زائد رجسٹرڈ کاشتکاروں کو سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی شفاف انداز میں پہنچائی جائے گی۔

فخر امام

مزید :

صفحہ اول -