اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ کی موکل فارم آمد،تاجروں کے مسائل سنے
مانگا منڈی (نما ئندہ خصو صی +نا مہ نگار) اسسٹنٹ کمشنررائیونڈ عدنان رشید، پرائس کنٹرول کمیٹی کے مجسٹریٹ شفاقت کے ہمراہ تاجروں کے مسائل سننے کیلئے موکل فارم سردار خالد عمر مرحوم کی رہائشگاہ پر پہنچ گئے۔ سول سوسائٹی فورم مانگا منڈی کے سربراہ سردار عاقل عمر کی قیادت میں تاجر برادری نے اسسٹنٹ کمشنرسے ملاقات کی۔ گذشتہ روز علامہ اقبال ٹاؤن کے زونل آفیسر صداقت ملک کی سر براہی میں مانگا منڈی شہر میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ہونے والے آپر یشن پر تاجر برادری نے سول سوسائٹی کے سربراہ سر د ا ر عاقل عمر سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی۔ سا بق (ن) لیگ ایم این اے سردار کامل عمر، مانگا منڈ ی سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنما مرزا ظہیر بیگ، چیئرمین محمد طارق بٹ، محمد طاہر گجر، پریس کلب کے سر پرست ملک ممتاز حسین، صدر شیخ عامر، سیکر ٹر ی عطااللہ بھٹی تاجر برادری کے تقریباً 5 درجن کے قریب نمائندے بھی موجود تھے