سائلین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر

سائلین کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر

  

لاہور(نیوز رپورٹر)پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد عباس  نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں عوام کا اطمینان ہی اس کا واضح ثبوت ہے ہم نے ایجنٹ مافیا کے خلاف کارورائی شروع کی ہے تاکہ وہ لوگوں  کو لوٹ مار کے ذریعے نہ لوٹ سکیں ہم میرٹ پر کام کررہے ہیں اور ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ہم عوام کو بار بار چکر نہ لگوائے مگر ضرور ت کے تحت ہم بھی مجبور ہوتے ہیں اور کاغذی کاروائی پوری کرنے کے لئے دوبارہ بلایا جاتا ہے مزید کہا کہ ہم نے کافی حد تک مسائل پر قابو پالیا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی ہم عوام کی توقعات کے مطابق کام کریں گے اور ان کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -