حکومت کے خلاف نقارہ بجنے والا،جیالو اکٹھے ہو جاؤ،اسلم گل

حکومت کے خلاف نقارہ بجنے والا،جیالو اکٹھے ہو جاؤ،اسلم گل

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر چودھری اسلم گل نے کہا ہے کہ حکومت کیخلاف نقارہ بجنے والا ہے۔جیالو اکھٹے ہو جاؤ,دما دم مست قلندر شروع ہو چکا،حکومت کو گھر بھیج کر دم لینگے۔تم نے بتا دیا ہے کہ لاہور کے کارکن متحد و منظم ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب سے چیئرنگ کراس پہنچنے والے مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رانا فاروق سعید،ثمینہ گھرکی،عثمان ملک،نرگس خان، سونیا خان،علی بدر،جہانزیب بدر،حاجی عزیز الرحمن چن،فیصل میر،اسرار بٹ،ڈاکٹر خیام،گلریز خان، انجم بٹ،جمیل منج،امجد جٹ،انیسہ بانو،عدنان گورسی،اشرف خان،فہیم ٹھاکر،زاہد ذوالفقار،منشا پرنس،عارف ظفرو دیگر موجود تھے۔

،یاڈر بارا،ایڈون سہوترا،عمران پال،عزیز ملک,احمد ظہیر،طایر غالب،نصیر احمد،مانی پہلوان،عارف خان اور دیگر بھی موجود تھے،قبل ازیں مارچ کے شرکاء   2بجے ہی پریس کلب کے باہر جمع ہونا شروع ہو گئے،پی وائی او،لیڈیز ونگ،وکلا ونگ،سمیت شہر کے کونے کونے سے جیالے قافلوں کیساتھ امڈ ائے،ریلی سوا 4بجے پریس کلب سے چیئرنگ کراس کیلیے روانہ ہو سکی۔جیالوں نے تمام راستے مہنگائی اور بیروزگاری کیخلاف نعرے بازی کی۔مارچ میں،ڈسٹرکٹ،زونل صدور،پی ایس ایف پی وائی او سمیت تمام ونگز نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے،مارچ کے اختتام پر شرکاء  کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اسلم گل نے کہا کہ میں تمام جلوس لانیوالوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں,اس جعلی اور بزدل حکومت کیخلاف متحد ہو جاؤ,اس حکومت کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آخری دھکا دینا ہے۔تقریر کے دوران انہوں نے پارٹی کے درجنوں عہدیداروں اور کارکنوں کا نام پکارتے ہوئے کہا کہ میں کس کس کا نام لوں یہاں سب موجود ہوں۔اسلم گل نے کہا کہ،ابھی تو پارٹی شروع ہو ئی ہے،میرے سجنو،میرے جیالوں،آج تم نے اپنے چیرمین کو خوش کر دیا ہے،زندہ دلان لاہورنیچیرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر بھر پور مارچ کیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -