ختم نبو ت دین اسلام کا بنیادی عقید ہ ہے،اسماعیل شجاع آبادی

ختم نبو ت دین اسلام کا بنیادی عقید ہ ہے،اسماعیل شجاع آبادی

  

لاہور(پ ر)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مولانا عزیز الرحمن ثانی، مولانا عبدالنعیم، مولانا محبوب الحسن طاہر، قاری محمداقبال، مولانا سید جنید بخاری نے لاہور کی مختلف مساجد میں جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوتؐ دین کا اساسی اور بنیادی عقیدہ ہے عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے امت مسلمہ نے  ہمیشہ اتحاد واتفاق کا مظاہرہ کیا ہے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے بارہ سو صحابہ کرام نے جام شہادت نوش کیا؎

 ہے،جن میں سات سو صحابہ کرام قرآن حافظ تھے اورستربدری صحابہ بھی ان شہداء  ختم نبوت میں شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ اپنے پسندیدہ اور منتخب لوگوں سے اپنے محبوب? کی ختم نبوت کے تحفظ کا کام لیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں ناموس رسالت ایکٹ کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کیا جائے گا علماء  نے کہا کہ اسلام و ملک دشمن قوتوں اور انکے آلہ کاروں کو متنبہ کرتے ہیں کہ وہ آئین کی اسلامی دفعات اور تحفظ ناموس رسالت کے ایکٹ کیخلاف اپنی مہم جوئی بند کریں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -