محکمہ کچی آبادی غیرفعال،قبضہ گروپوں کو تعمیرات کی کھلی چھوٹ

  محکمہ کچی آبادی غیرفعال،قبضہ گروپوں کو تعمیرات کی کھلی چھوٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے پنجاب کی کچی آبادیوں میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کو کھلی چھوٹ مل گئی۔محکمہ کچی آبادیز پنجاب غیر فعال ہو کر رہ گیا۔مجموعی طور پر صوبہ میں رجسٹرڈ 4360 کچی آبادیوں میں مزید غیر قانونی رہائشی و کمرشل غیر قانونی تعمیرات کی مانیٹرنگ اور کارروائیوں کے لئے صوبائی سطح پر کوئی سیل موجود نہیں۔سرکاری اراضی پر 900 سے زائد کچی آبادیوں میں ایسی تعمیرات کی روک تھام کے لئے ڈویلپمنٹ اتھارٹیز اور بلدیاتی اداروں سمیت ریونیو ڈیپارٹمنٹ مواثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔صوبے کی 3375 دیہی کچی آبادیوں کا کوئی پرسان حال نہیں جہاں متعلقہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی صفر ہے۔بیورو کریسی کی طرف سے مذکورہ صوبائی محکمہ کو ختم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔جس کو پہلے ہی 13 سال سے ترقیاتی فنڈز نہیں ملے۔ لاہور،روالپنڈی،  بہاولپور، ملتان اور فیصل آباد جیسے بڑے شہروں کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز میں بھی کچی آبادیز کا شعبہ موثر کردار ادا نہیں کر رہا۔