ایشین چیمپئنز ٹرافی، پاکستان ٹائٹل کے دفاع کیلئے تیار ہے: خواجہ جنید

ایشین چیمپئنز ٹرافی، پاکستان ٹائٹل کے دفاع کیلئے تیار ہے: خواجہ جنید

  

            لاہور(سپورٹس رپورٹر، تصاویر ندیم احمد)دنیا بھر میں قومی کھیل ہاکی میں پاکستان کا نام روشن کرنے کاتہیہ کیا ہوا ہے جس کے لئے بھرپور محنت  کا سلسلہ بہترین حکمت عملی کے ساتھ جاری ہے امید ہے مستقبل میں قومی ہاکی ٹیم نئے روپ میں نظر آئے گی اور شائقین کی امیدوں پر پو را اترے گی ان خیالات کا اظہار قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی و کوچ نے روزنامہ پاکستان کے زیر اہتمام فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے قومی ہاکی ٹیم کے ہیڈ کوچ خواجہ جنید نے کہا ہے کہ ایشین چیمپینز ٹرافی میں پاکستان ہاکی ٹیم پرعزم ہے اور یہ ایک ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا۔ کافی عرصہ سے قومی ہاکی سکواڈ انٹرنیشنل ایونٹ میں شریک نہ ہوسکی، کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ کی ہے بالخصوص چار شعبہ جات میں خصوصی توجہ دی گئی ہے جس میں فزیکل فٹنس اور ٹیکنیکل انڈرسٹینڈنگ پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔ تربیت سے کھلاڑیوں کے کھیل اور پرفارمنس میں کافی بہتری آئی ہے۔ شائقین ہاکی کو اس ایونٹ میں شاندار کھیل دیکھنے کو ملے گاقومی ہاکی ٹیم کے نائب کپتان علی شان نے کہا کہ ایشین چیمپئز ٹرافی کے لئے بھرپور محنت کررہے ہیں اور پریکٹس کیمپ میں کھلاڑیوں نے جوش و خروش سے شرکت کی اور اپنی خامیاں دو ر کرنے کی پوری کوشش کی ایونٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے ہر کھلاڑی کی خواہش ہے کہ وہ عمدہ پرفارمنس سے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرے ہر ٹیم کے خلاف میچ اہمیت کا حامل ہے خاص طو ر پر بھارت سے مقابلہ کے لئے تیار ہیں پہلے میچ میں جاپان سے کامیابی حاصل کرکے فتوحات کا سلسلہ شروع کریں گے ہماری کوشش ہے کہ ہم عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے اعجاز احمد کاکہنا ہے کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی کے لئے تیاری بہت اچھی ہے ہم جیت کی کوشش کریں گے قوم کو جیت کی خوشخبری دیں گے بھارت سے میچ امید ہے کہ دلچسپ ہوگا اور جیت ہمارا مقد ر بنے گی قومی ٹیم کے کھلاڑی رانا وحید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایشین چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے بھرپور تیار ہیں اور پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے ہر میچ ہمارے لئے اہمیت کا حامل ہے خاص طور پر بھارت سے عمدہ کھیل پیش کرنے کے لئے پوری ٹیم تیار ہے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے بہترین تربیت کا اہتمام کیا اور کھلاڑیوں کو بہت سیکھنے کو ملا ہے قومی ٹیم کے کھلاڑی مبشر علی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے ایونٹ میں کامیابی ہمارا ٹار گٹ ہے ٹیم میں سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کا بہت اچھا کمبی نیشن ہے پاکستان اپنے اعزاز کا دفاع کررہا ہے ہر میچ اچھا ہوگا بھارت سے میچ خاص طور پر اہمیت کا حامل ہے ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ہر حریف کے خلاف عمدہ کھیل کا مظاہرہ کریں اور پاکستان میں کھیل کی ترقی کے لئے ہماری جیت بہت ضروری ہے تاکہ ایک مرتبہ دوبارہ کھیل کو پاکستان میں بھرپور فروغ ملے ایونٹ اہمیت کا حامل ہے  قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی حماد الدین انجم نے کہا کہ بھارت سمیت ہر ٹیم کے خلاف عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے لئے تیار ہیں بہت اچھی تیاری کی ہے جونیئر اور سینئر کھلاڑی مل کر حریف ٹیموں کو ٹف ٹائم دیں گے پاکستان کا نام روشن کرنا مقصد ہے شائقین کی امیدوں پر پورا اترنا ٹارگٹ ہے بھارت سے میچ کا کوئی دباؤ نہیں ہے ہرکھلاڑی نیچرل کھیل پیش کرے گا قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑی عقیل احمد نے کہا کہ ہر کھلاڑی ایونٹ میں جیت کے لئے پرجوش ہے  ہم نے بہت اچھی تیاری کی ہے ہر کھلاڑی نے بہت محنت کی ہم مل جل کر اچھا کھیل پیش کرکے پاکستان کا نام روشن کریں گے۔

 پاکستان کی جیت کے لئے ہم سب کھلاڑی متحد ہیں اور پوری قوم کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -