پاک ویسٹ انڈیز سیریز، پریکٹس سیشن شروع

  پاک ویسٹ انڈیز سیریز، پریکٹس سیشن شروع

  

         لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کی پریکٹس سیشن کا آغاز آج سے ہوگا دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں الگ الگ پریکٹس سیشنز میں حصہ لیں گے جبکہ  گزشتہ روز  دونوں ٹیموں کاطے شدہ پریکٹس سیشن منسوخ کر دیا گیا  تھادوسری جانب  پاکستانی کرکٹرز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس کے نتائج منفی آگئے، قبل ازیں کراچی آمد کے بعد مقامی ہوٹل میں قرنطینہ کرنے والے قومی کرکٹرز کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹس بھی منفی آئی تھیں جبکہ  ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹس جاری نہیں کی جاسکیں ہیں جبکہ اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بھی کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا ہے او ر نہ ہی مہمان کھلاڑیوں کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ منظر عام پر آئیں ہیں۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -