اداکار عمران اشرف کی کنزی ہاشمی کے ساتھ اداکاری کی خواہش

اداکار عمران اشرف کی کنزی ہاشمی کے ساتھ اداکاری کی خواہش

  

  لاہور(فلم رپورٹر)  اداکار و ڈرامہ نگار عمران اشرف نے  اداکارہ کنزی ہاشمی کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔عمران اشرف نے اپنی انسٹا اسٹوری پر کنزی ہاشمی کی جانب سے سالگرہ کی مبارکباد موصول ہونے پر ان کے ساتھ دوبارہ ڈرامے میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ کنزی بس بہت ہوگیا، اب ڈرامہ کرو ساتھ جلدی۔عمران اشرف کی خواہش پر ردعمل دیتے ہوئے کنزی ہاشمی نے لکھا کہ انشااللہ! اگلے ڈرامے میں ہم ساتھ ہوں گے۔خیال رہے کہ اداکار عمران اشرف اور اداکارہ کنزی ہاشمی اس سے پہلے ڈرامہ سیریل  میں کام کرچکے ہیں۔

مزید :

کلچر -