کامیڈین رضی خان کی اداکاری نے شائقین کے دل جیت لئے
لاہور (فلم رپورٹر)مقامی تھیٹرمیں معروف اداکار و کامیڈین رضی خان کی بے ساختہ اداکاری نے شائقین ڈرامہ کو بے اختیار داد دینے پر مجبور کر دیا رضی خان ان دنوں مقامی تھیٹر میں جاری سٹیج ڈرامے میں پرفارم کرر ہے ہیں جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا جارہاہے گذشتہ روز بھی ایک سین میں بیساختہ اداکاری کرنے پر رضی خان کو داد سے نوازاگیا جس پر رضی خان نے ہال میں موجود شائقین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ ان کو کوشش ہوتی ہے کہ وہ اپنی اداکاری کو اس قابل بنائیں کہ لوگ بے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں ڈرامہ کے اختتام پر رضی خان نے بتایاکہ اب تک وہ سینکڑوں سٹیج ڈرامے کر چکے ہیں جن میں انہوں نے ہر قسم کا کردار اداکیا ہے۔ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ خواہ وہ کامیڈی کریں یا ٹریجڈی ان کی اداکاری میں اتنا دم ہو نا چاہیے کہ ہنستے ہوئے شائقین بھی ان کی سنجیدہ اداکاری پربے اختیار داد دینے پر مجبور ہوجائیں۔
رضی خان نے مذید کہاکہ انہوں نے اپنے سینئرزسے بہت کچھ سیکھا جس کا صلہ آج انہیں مل رہاہے انشا ء اللہ وہ اپنا فنی سفر اسی کا میابی کے ساتھ جاری رکھیں گے۔