پنجابی فلموں میں اداکاری کی خواہش ہے، اداکار فیصل رحمان

پنجابی فلموں میں اداکاری کی خواہش ہے، اداکار فیصل رحمان

  

  لاہور(فلم رپورٹر)اداکار فیصل رحمان نے پنجابی فلموں میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ماضی میں انہوں نے بیشمار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے فلمی صنعت کے بحران کے بعد وہ ٹیلیوژن پر مصروف ہوگئے۔ان کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کے چند با صلاحیت فنکاروں میں کیا جاتا ہے۔فیصل رحمان نے کہا کہ انہیں پنجابی فلموں میں کام نہ کرنے کا افسوس ہے لیکن اب وہ پنجابی فلموں میں کام کرنا چاہیں گے، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ آج کل کے نوجوان ہدایتکار کام اچھا کر رہے ہیں لیکن اگر وہ بالی وڈ کو نقل کرنا چھوڑ دیں تو وہ مزید بہتر کام کر سکتے ہیں۔انہوں نے انکشافکیا کہ ان کی مادری زبان فارسی ہے اور خواہش ہے کہ وہ اس زبان میں کوئی فلم تیار کریں۔

مزید :

کلچر -