فنکار کو پروموٹ کرنے میں میڈیا کا کردار اہم ہے، سائرہ نسیم
لاہور(فلم رپورٹر) گلوکارہ سائرہ نسیم نے کہا ہے کہ کسی بھی فنکار کو پروموٹ کرنے میں میڈیا کا نمایاں کردار ہوتا ہے۔میں میڈیا کی اہمیت سے بخوبی واقف ہوں۔مجھے جب بھی صحافی اپنی کسی تقریب میں مدعو کرتے ہیں میں فوراً پہنچ جاتی ہوں۔سائرہ نسیم کا کہنا ہے کہ آج تک جتنے بھی گیت گائے ہیں دل سے گائے ہیں،میری خوبصورت آواز خدا کا حسین تحفہ ہے اور پرستاروں کی بھی شکر گزار ہوں جو میری گائیکی کو پسند کرتے ہیں۔ سائرہ نسیم نے کہا کہ سب لوگ اچھا کام کررہے ہیں ہمیں یہ حق نہیں پہنچتا کہ کسی پرریمارکس دیں، یہ کام پرستاروں کا ہے وہ جسے چاہیں پسند ناپسند کریں۔