تعلیم کا حق درحقیقت دوسرے تمام حقوق سکھاتا ہے

  تعلیم کا حق درحقیقت دوسرے تمام حقوق سکھاتا ہے

  

لاہور ( پ ر)  یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی کے صدر ابر ا ہیم حسن مراد نے ا نسا نی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ  ہر انسان کو محفوظ اور خوشحال زندگی گزار نے کا بنیادی حق ہے۔ انکا کہنا تھا کہ معاشرے میں بھڑتے ہوئے تشدد، نا انصافی اور افرا تفری کی بڑی وجہ نظام تعلیم کا زوال ہے۔ صدر یو ایم ٹی ابراہیم مراد نے یو ایم ٹی کے سینٹر آف ہیومن رائیٹس اینڈ جسٹس کے بارے میں بتایا کہ اس کا بنیادی مقصد انسا نی حقوق، بین الاقوامی اور ریفیوج قوانین پر جدید تحقیق کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ با مقصد معیاری تعلیم لوگوں کو اچھا انسان بننے کی ترغیب دینے کے ساتھ ساتھ انسانیت کے حقوق کا احترام کرنا بھی سکھاتی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ اچھی تعلیم کے بغیر ہم انصاف تک بہتر رسائی حاصل نہیں کر سکتے نہ ہی شہریوں کے سماجی تحفظات کو یقینی بنا سکتے ہیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ ا نسا نی حقوق کا عالمی دن دنیا کی تعمیر نوع انسانی حقوق کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ابراہیم حسن مرادنے انسانی حقوق میں یو ایم ٹی کی شراکت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یو ایم ٹی بلا تفریق تعلیمی اور روزگار کے مساوی مواقع پیدا کر رہا ہے۔ ا نکا مزید کہنا تھا یو ایم ٹی خاص طور پر پنجاب، بلوچستا ن، گلگت بلتستان اور سندھ کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھنے والے نوجوا وں کے لیے تعلیم کے مواقع فراہم کر رہی ہے۔ صدر یو ایم ٹی نے انسا نی حقوق کے لیے اپنی وکالت کی مہم کے ایک حصے کے طور پر، افغا ستان اور فلسطینی طلباء کے لیے اربوں روپے کے وظائف کا اعلان کیا ہے۔

 صدر یو ایم ٹی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو قائل کر رہے ہیں کہ وہ نوجوا وں کے لیے تعلیمی مواقع پیدا کر نے کے حوالے سے ہمارے ساتھ تعاون کریں تاکہ کوئی بھی اپنے بنیادی حق تعلیم سے محروم نا رہ سکے۔  انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنی قانو ن سازی اور عمل درآمد کے مرکز میں ا نسا نی حقوق کو رکھ کر ایک بہتر معاشرے کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرنا چاہیئے۔ کیونکہ ایسا کرنے سے ہی ہم مستقبل کو زیادہ روشن، زیادہ محفوظ، خوشحال ور پائیدار بنا سکیں گے۔

مزید :

کامرس -