ہم امن کا پیغام لے کر میدان میں اترے ہیں،ملک طارق اعوان

ہم امن کا پیغام لے کر میدان میں اترے ہیں،ملک طارق اعوان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)مستقبل عوامی نیشنل پارٹی کا ہے عوام 19 دسمبر کو لاٹین پر ہی مہر لگائیں گے کیونکہ عوام جانتی ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی وہ واحد سیاسی پارٹی ہے جو عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرتی ہے 19 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات میں 17 اضلاع میں عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار مخالفین کی ضمانتیں ضبط کریں گے یہ بات عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ثاقب چمکنی،صدراتی امن ایوارڈ یافتہ الحاج ملک طارق اعوان اور ملک اشتیاق نے بڈھو ثمر باغ میں تحصیل شاہ عالم کے امیدوار حاجی ممتاز خان کی اتنخاتی مہم کے موقع پر کہی  ان کا کہنا تھا کہ عوامی نیشنل پارٹی عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کرنے والی واحد سیاسی جماعت ہے اورہم امن کا پیغام لے کر میدان  میں اترے ہیں ہمارے کارکن جس طرح 19 دسمبر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن مہم چلا رہے ہیں وہ قابل ستائش ہے انشا اللہ جس طرح آج بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گہما گہمی ہے اسی طرح عوام کو چاہیے کہ 19 دسمبر کو گھروں سے باہر نکلیں اور اپنا قیمتی ووٹ استعمال کریں اورلاٹین پر مہر لگائیں جیت عوامی نیشنل پارٹی کی ہی ہوگی اور عوامی نیشنل پارٹی ہی پاکستان کو موجودہ بحرانوں اور دلدل سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی طرف گامزن کرے گی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔