مردان،پی ٹی آئی کے دو دھڑوں میں راضی نامہ،اختلافات ختم 

  مردان،پی ٹی آئی کے دو دھڑوں میں راضی نامہ،اختلافات ختم 

  

مردان(بیورورپورٹ) تحریک انصاف کے دونوں دھڑوں نے راضی نامہ کرکے اختلافات ختم کردیئے گذشتہ رات گئے پختون خوا ہاؤس مردان میں راضی نامے کی تقریب منعقد ہوئی مردان میں گذشتہ ڈھائی سال سے تحریک انصاف شدید گروپ بندیوں شکارتھی جس میں ایک دھڑے کی قیادت صوبائی وزیر عاطف خان جبکہ دوسرے دھڑے کی قیادت افتخارمشوانی اور عبدالسلام آفریدی کررہے تھے بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے بعد ٹکٹوں کے معاملے پر بھی دونوں دھڑوں کے مابین شدید کھینچا تانی ہوئی اور دونوں گروپوں نے آخری وقت تک اپنی مرضی کے امیدوار کوٹکٹ جاری کرنے کے لئے دوڑدھوپ کی تاہم اس سارے عمل میں صوبائی وزیر عاطف خان کا پلڑا بھاری رہا اورانہوں نے مردان کے مئیرشپ سمیت تمام تحصیلوں میں اپنے ہی گروپ سے تعلق رکھنے والے امیدوار کو ٹکٹ دلوائے ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد تمام گروپوں کو دھڑابندیوں سے پارٹی کو پہنچنے والے نقصانات کا اندازہ ہوگیاتو ورکرزنے اپنے بڑوں کوراضی کرنے کیلئے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا اس عمل میں عاطف خان گروپ کے ایک ایم پی اے نے اہم کردار اداکیا مصالحتی جرگہ ممبران جہانزیب خان،شاہد باچہ،وقارخان،ہارون خان،پرویز شاہ،ملک جاوید آفریدی،الیاس طورواوربخشاد کشمیری سمیت دیگر نے دونوں گروپوں سے کامیاب مذاکرات کئے اورپارٹی کومشکلات اورمسائل سے نکالنے کے لئے راضی نامے پر راضی کرلیا گذشتہ رات خیبرپختون خوا ہاؤس میں مصالحتی جرگہ کی نگرانی میں دونوں گروپوں نے اختلافات ختم کرکے راضی نامہ کرلیا اس تقریب میں وفاقی پارلیمانی امور انجینئر علی محمد خان،صوبائی وزیر خوراک محمد عاطف خان،رکن قومی اسمبلی مجاہدخان اراکین اسمبلی افتخار مشوانی،ظاہرشاہ طورو،عبدالسلام آفریدی،ملک شوکت،امیرفرزندخان،طفیل انجم شریک ہوئے دونوں گروپوں کے بڑوں نے باہم معانقے او رمصافحے کرکے سابقہ اختلافات کو ختم کرنے کا تہیہ کرلیا اس حوالے سے رکن صوبائی اسمبلی ظاہر شاہ طورو جو اس تقریب میں موجودتھے نے رابطے پر بتایاکہ آج تحریک انصاف کے درمیان تمام دھڑوں اور اختلافات کا خاتمہ ہوگیاہے تقریب میں تمام ممبران نے جرگہ کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس امرکا تہیہ کیاکہ وہ مل کر پارٹی کے امیدوار وں کی کامیابی کے لئے کام کریں گے اورالیکشن کے بعد بھی اتحادواتفاق کی فضا برقراررکھی جائے گی ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ تقریب میں جرگہ ممبران اور ممبران پارلیمنٹ کے علاوہ کسی مرکزی یاصوبائی رہنما نے شرکت نہیں کی انہوں نے مزیدکہاکہ تقریب میں ممبران نے باری باری خطاب کیا اورایک دوسرے کے نقطہ نظر کو تحمل اور صبر سے سنا اورآئندہ کے لئے باہمی مل کر پارٹی کی ترویج ترقی کے لئے کام کرنے کا عہد کیاگیا یادرہے کہ ایک عرصے سے جاری رہنے والے اختلافات کے خاتمے کے موقع پرمیڈیا کو بے خبررکھاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -