نوشہرہ،صوبائی امن جرگہ کا محمد زادہ کے بے گناہ قتل کیخلاف مظاہرہ

  نوشہرہ،صوبائی امن جرگہ کا محمد زادہ کے بے گناہ قتل کیخلاف مظاہرہ

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) صوبائی امن جرگہ کا نوشہرہ شوبرا چوک میں سماجی کارکن محمد زادہ کے بے گناہ قتل کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ مظاہرہ کی قیادت صوبائی امن جرگہ کے مرکزی چیئرمین سید کمال شاہ باچا، پیر ذوالفقار باچا، عابد سلطان، جاوید امیر صاحب، افتخار احمد اورمیاں امجد علی شاہ عرف پیر باچا کر رہے تھے مظاہرین نے کئی گھنٹے شوبرا چوک کے مقام پر روڈ بند رکھا مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوشہرہ میں منشیات فروشوں کو پولیس کی سرپرستی حاصل ہے یہاں تک کہ بعض تھانے تو منشیات فروشوں کے لئے محفوظ تحفظ خانے بنے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت رٹ بحالی میں ناکام جبکہ انتظامیہ امن و مان کے قیام میں ناکام انہوں نے کہا کہ محمد زادہ کا قصور یہ تھا کہ وہ قبضہ مافیا اور سود خوروں سمیت دیگر سماجی برائیوں میں ملوث عناصر کے خلاف اٹھ کھڑا ہوا تھا انہوں نے کہا کہ ہم حکومت اور مالاکنڈ کی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ شہید محمد زادہ کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں اور ان کے ورثاکو انصاف فراہم کیا جائے کمال شاہ باچا نے مزید کہا کہ اس وقت ضلع نوشہرہ بھر کی پولیس جرائم پیشہ بلخصوص سماج دشمن عناصر کی پشت پناہی میں مصروف ہے جس کا ہم پر زور مذمت کرتے ہیں 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -