صوبہ بھر میں منشیات کیخلاف کامیاب کاروائیاں جاری
پشاور(سٹاف رپورٹر)محکمہ ایکسائز تھانہ مردان ریجن کی ایک دن میں دو کامیاب کاروائیاں، 7000 گرام چرس سمگلنگ کی کوشش ناکام، پہلی کاروائی میں 2000 گرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار، دوسری کاروائی میں 5000 گرام چرس برآمد کر کے ملزم گرفتار، مقدمات درج،تفصیلات کے مطابق وحید خان سرکل آفیسر پشاور و مردان ریجن کے زیر نگرانی شہزاد انور خان SHO تھانہ مردان ریجن اور ارشاد خان اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر ولی انٹرچینج کے قریب مخبر شدہ گاڑی نمبری FDP 5058 کو روک کر تلاشی لینے پر 2000 گرام چرس برآمد کی، ملزم زر محمد ولد گل محمد ساکن پشاور کو موقع پر گرفتار کر کے مزید یفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا، دوسری کاروائی کی تفصیلات کے مطابق شہزاد انور SHO تھانہ ایکسائز مردان ریجن اور ندیم رفیق سب انسکٹر نے بمعہ دیگر نفری خفیہ اطلاع پر جی ٹی روڈ پر مخبر شدہ موٹر سائیکل سوار کو روک کر تلاشی لینے پر 5000 گرام چرس برآمد کی، ملزم شہباز علی ولد غلام علی ساکن منڈی بہاؤالدین کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز مردان ریجن میں مقدمہ درج کر دیا گیا،۔مشیر وزیر اعلیٰ برائے محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول خلیق الرحمان، سیکریٹری ایکسائز سید حیدر اقبال اور ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ثاقب رضا اسلم نے ایکسائز افسران کو کامیاب کاروائیوں پر سراہا ہے۔