الپوری سمیت بیشتر سرکاری دفاتر کا ٹرانسفرمر 3دن سے خراب
الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شانگلہ کے صدرمقام بازار الپوری سمیت بیشتر سرکاری دفاتر کا ٹرانسفرمر تیسرے روز بھی مرمت نہ ہوسکا،بیشتر امور ٹھپ ہوکر رہ گئے۔واپڈا الپوری سب ڈویژن میں سٹاف کی کمی اور ٹیکنیکل سٹاف نہ ہونے کیوجہ سے بیشتر علاقوں میں محکمے کی کارکردگی پر عوام سراپا احتجاج۔لیلونئی اور مضافات کے باسی محکمہ واپڈا کے خلاف سڑک بند کرکے احتجاج کیا،واپڈا اپنا رویہ درست کریں۔کم ولٹیج باربار آڈے سے بجلی بندکرنا معمول بن گیا جبکہ اب ضلعی ہیڈکوارٹر بازار کے عین بیچ و بیچ واقع ٹرانفرمر خراب ہوئے تین روز گزر گئے جبکہ اسی کیساتھ سلیپر کی بھاری گاڑیوں کیوجہ سے تاریں ٹوٹ کر سڑک پر پڑی رہی جو محکمہ واپڈا کی شانگلہ میں نمایا کارکردگی کی نشانیاں ہیں۔الپوری ہیڈکوارٹر کے خراب ہوئے ٹرانسفرمر پر بیشتر دفاتر کا لوڈ،بینکیں اور پورا بازار ہے تاہم ان کی مرمت نہ کرنا اور تاخیر پر انجمن تاجران بھی خاموش ہیں۔لیلونئی اور مضافاتی علاقوں کو گزشتہ دو مہینے سے محکمہ واپڈا نے مسلسل نشانے پر رکھا ہے اور روزانہ کے بنیاد پر حیات آباد کوزہ کھڑا کے مقام پر اڈہ بند کرکے پورے یونین کونسل کو بجلی کی سپلائی معطل کی جاتی ہے جو اکثر اوقات 24گھنٹوں سے بھی تجاوز کرجاتی ہے جس پر الپوری چوک میں اہلیان علاقہ نے احتجاج مظاہرہ کیا اور محکمہ واپڈا کیخلاف شدید نعرہ بازیاں کی۔۔