صنعتی ترقی کیساتھ تجار ت کے فروغ میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے: عبد الکریم 

  صنعتی ترقی کیساتھ تجار ت کے فروغ میں نمایاں اضافہ ہو رہا ہے: عبد الکریم 

  

        پشاور(سٹاف رپورٹر)ضلع مہمند میں صنعتی ترقی اور تجارتی سرگرمیوں کے فروغ سے صوبے میں اور بالخصوص ضم شدہ اضلاع میں اقتصادی ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوا ہے،ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبدالکریم نے ضلع مہمند میں سات نئے صنعتی یونٹ کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،یاد رہے کہ آج سے مہمند اکنامک زون میں سات نئے مختلف صنعتی یونٹ نے باقاعدہ کام شروع کردیا، جن میں کل نو سو ملین سے زیادہ سرمایہ کاری متوقع ہے اور اس سے ایک ہزار سے زیادہ بالواسطہ ملازمتیں پیدا ہو جائینگی اور ساتھ ہزاروں کی تعداد میں بلاوسطہ ملازمتیں میسر ہو جائی گی،ان صنعتی یونٹس میں مارخور گھی اور آئل ملز، میٹکورکاپراور ایلومینیم، پاک گرائنڈنگ ملز، منرل لائن کمپنی، عباس مہمند آٹااور جنرل ملز، رائل ماربل سلوشن, اور مدینہ ماربل شاہ مل ہیں۔تقریب میں معززین علاقہ،ممتاز صنعتکار اور محکمہ صنعت کے سٹاف کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا اکنامک ذون ڈیویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی جاوید خٹک نے بھی خصوصی شرکت کی،اس موقع پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے صنعتکاروں نے صوبائی حکومت کی مثبت پالیسیوں کو کافی سراہا اور کہا کہ معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن برائے سرمایہ کاری عبدالکریم کی ذاتی کوششوں اور دلچسپی کی بدولت صوبے میں صنعتی ترقی کا ایک نیا دور شروع ہوگیا ہے اور وہ دن دور نہیں کہ خیبرپختونخوا کی صنعتی ترقی کی بدولت ملک کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہو گا۔آخر میں معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت عبدالکریم نے سرمایہ کاروں کا شکریہ ادا کیا اور یہ یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاروں کو ہرقسم کی سہولیات دینے کے لیے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اور یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے میں خصوصی دلچسپی لے رہی ہیں اور خیبرپختونخوا کی جغرافیائی اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ایکسپورٹیبل صنعتی یونٹ قائم کیاجائے تاکہ سنٹرل ایشیاء کی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن ہو۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -