حقیقی جمہوری معاشروں میں انسانی حقوق پر مصلحت کا تصور بھی نہیں کیا جاتا:بلاول بھٹو

حقیقی جمہوری معاشروں میں انسانی حقوق پر مصلحت کا تصور بھی نہیں کیا ...

  

کراچی، لاہور(، سٹاف رپوٹرر،جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی انسانی حقوق کی ایک دفاع کار جماعت ہے۔ پی پی پی قیادت اور جیالے پاکستان سمیت پوری دنیا میں انسانی حقوق کے تحفظ کی لڑائی میں ہمیشہ فرنٹ لائن پر اپنا کردار نبھاتے رہیں گے۔پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں انسانی حقوق کی پاسداری کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ جمہوریت کو مضبوط اور جمہوری روایات کو پروان چڑھایا جائے۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ حقیقی جمہوری معاشروں میں انسانی حقوق پر مصلحت کا تصور بھی نہیں کیا جاتا، پاکستان میں انسانی حقوق کی پامالی کے لیے ہمہ وقت تیار عناصر ہر جگہ موجود ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مذکورہ صورتحال کا سبب پاکستان میں طویل عرصے تک آمروں اور ان کی کٹھ پتلیوں کا برسرِاقتدار رہنا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بھٹو کی جانب سے قوم کو پیش کردہ متفقہ آئین تمام انسانی حقوق کے تحفظ کی ضمانت دیتا ہے، بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ادارہ جاتی میکنزم کے قیام سمیت متعدد انقلابی نوعیت کے اقدامات بھی کیے ہیں۔انہوں نے کہا کہ افسوس ہے، آج دنیا انسانی حقوق کا عالمی دن منا رہی ہے، لیکن مقبوضہ وادی میں حقوقِ انسانی کا استحصال جاری ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارٹی کو فرخندہ بخاری جیسے بہادر کارکنوں پر ہمیشہ فخر رہے گا،  قید و بند کی صعوبتیں اور جلاوطنی فرخندہ بخاری جیسی نڈر خاتون کا حوصلہ نہ توڑسکی،وہ،جوہر ٹاؤن میں مرحومہ پروفیسر فرخندہ بخاری کی آبائی رہائش گاہ پر چیئرمین انکی صاحبزادیوں بیرسٹر مقسومہ بخاری اور معصومہ بخاری سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے،بلاول کی مرحومہ فرخندہ بخاری کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی اور لواحقین کے صبر جمیل کی دعا کی۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ فرخندہ بخاری کا کردار پاکستان میں خواتین کیلئے ایک مشعل راہ ہے۔

بلاول بھٹو

کراچی(آئی این پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہاہے کہ مضبوط جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی انسانی حقوق کی ضمانت ہیں،ریاستیں شہریوں کو انسانی اور جمہوری حقوق دینے سے مضبوط ہوتی ہیں،گزشتہ 74 سال سے مقبوضہ کشمیرکے شہری انسانی حقوق سے محروم ہیں انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے  پیغام  میں سابق صدر آصف علی زرداری  نے کہا کہ مضبوط جمہوریت، پارلیمنٹ کی بالادستی اور آئین کی حکمرانی انسانی حقوق کی ضمانت ہیں،انسانی آزادی، مساوی جمہوری حقوق  مہذب معاشرے کی بنیاد ہے،ریاستیں شہریوں کو انسانی اور جمہوری حقوق دینے سے مضبوط ہوتی ہیں۔آصف زرداری  نے مزید کہا کہ گزشتہ 74 سال سے مقبوضہ کشمیرکے شہری انسانی حقوق سے محروم ہیں،انسانی حقوق کے عالمی علمبردار مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کے خلاف آواز اٹھائیں۔ کسی شہری پر زبردستی اپنی سوچ مسلط کرنا انسانی حقوق سے انحراف ہے،ریاست کو ماں کی طرح ہونا چاہیے جو اپنے بچوں کو اپنی گود میں سنبھال کر رکھے،پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ انسانی حقوق کی پاسدار رہی ہے، محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے انسانی حقوق کی علمبردار تھیں۔

زرداری 

مزید :

صفحہ اول -