وفاقی حکومت نے کراچی کیلئے ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا،سعید غنی 

وفاقی حکومت نے کراچی کیلئے ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا،سعید غنی 

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)وزیر اطلاعات برائے سندھ سعید غنی نے وزیر اعظم عمران خان کے ایک روزہ دورہ کراچی پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساڑھے تین سال میں نااہل حکومت نے کراچی کے لیے ایک بھی منصوبہ مکمل نہیں کیا ہے۔وزیر اعظم عمران خان چند گھنٹوں کے لیے نہیں چند دنوں کے لیے سندھ آئیں، تین سال میں وزیر اعظم صرف 4 سے 5 مرتبہ چند گھنٹوں کے لیے ہی سندھ آئے ہیں۔وزیراعظم کے دورہ کراچی پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان بے شک سندھ کو اپنا نہ سمجھیں مگر سندھ پاکستان کاصوبہ ہے،  وزیر اعظم خالی اعلانات کرنے کی بجائے عملی طور پر سندھ کے لیے منصوبے دیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان چند گھنٹوں کے لیے نہیں چند دنوں کے لیے سندھ آئیں، تین سال میں وزیر اعظم صرف 4 سے 5 مرتبہ چند گھنٹوں کے لیے ہی سندھ آئے ہیں۔سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعظم کو سندھ میں کینسر کے مفت علاج کے اسپتال دیکھ کر تکیلف تو ہوگی، وزیراعظم تھر جانے والی شاہراہ پر بھی سفر کریں جو پیپلز پارٹی نے تعمیر کی ہے، وزیر اعظم این آئی سی وی ڈی بھی دیکھیں جہاں عوام کا مفت علاج ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ  فائر بریگیڈ ہوں یا گرین لائیں منصوبہ یہ سابق وفاقی حکومت کے منصوبے تھے۔

مزید :

صفحہ اول -