جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت آئی کراچی کو پیچھے دھکیلا گیا، حلیم عادل

جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت آئی کراچی کو پیچھے دھکیلا گیا، حلیم عادل

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کراچی کے دیگر اہم منصوبے بھی جلد وفاق پورے کرے گا، جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت آئی کراچی کو پیچھے دھکیلا گیا۔جمعہ کو قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے ڈبلیو 11 بس میں سفر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی والے ان کٹھارہ بسوں میں سفر کرتے ہیں۔ جب بھی پیپلزپارٹی کی حکومت آئی کراچی کو پیچھے دھکیلا گیا۔انہوں نے کہا کہ آج کراچی والوں کو وزیراعظم ایک بہترین تحفہ دیا ہے، جس سے لوگ عزت اور آرام سے سفر کرسکتے ہیں۔ گرین لائین کی بسز وفاق نے منگوائی اب اورینج لائین کی بسز بھی وفاق منگوارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ  سندھ حکومت 14 سال میں 4.9 کلومیٹر اورینج لائین ٹریک نہیں بناسکی۔ سندھ حکومت نے اپنی طرح صرف بسوں کے رنگ ہی تبدیل کیے۔ آج جب شہر کراچی کو سہولت ملنے جارہی ہے تو پیپلزپارٹی کو مروڑ شروع ہوچکی ہے۔ کراچی کے دیگر اہم منصوبے بھی جلد وفاق پورے کرے گا۔

مزید :

صفحہ اول -