کراچی میں رہائشی زمین پر  قائم شادی ہال ختم کرنے کا حکم

  کراچی میں رہائشی زمین پر  قائم شادی ہال ختم کرنے کا حکم

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے اورنگی ٹان شپ دارالسلام سوسائٹی میں رہائشی زمین پر قائم شادی ہال ختم کرنے کا حکم دیتے ہوئے 24 دسمبر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں اورنگی ٹان شپ دارالسلام سوسائٹی میں رہائشی زمین پر شادی کے خلاف سماعت ہوئی، دوران سماعت رہائشی پلاٹ پرتجارتی سرگرمیاں کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس ظفراحمد راجپوت نے استفسار کیا کیارہائشی پلاٹ پرسرگرمیاں ہوسکتی ہیں؟ جس پر وکیل نے بتایا کہ پلاٹ کی حیثیت تبدیل کرنے کیلیے درخواست دیرکھی ہے۔عدالت نے سوال کیا پلاٹ کی حیثیت تبدیل ہونے سے پہلے  تجارتی سرگرمیاں شروع کرسکتے ہیں؟ جس پر وکیل ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ بالآخر متعلقہ اداروں کوکارروائی کرنی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -