کراچی، منشیات کی بڑی کھیپ  ضبط، 5 کارندے گرفتار

  کراچی، منشیات کی بڑی کھیپ  ضبط، 5 کارندے گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر قائد میں منشیات کہاں سے آتی ہے؟ کون سپلائی کرتا ہے؟ پولیس نے پتہ لگالیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے، جس کے نتیجے میں بڑی کامیابی ملی ہے اور بین الصوبائی منشیات اسمگلرز گروہ کے5 کارندے گرفتار کرلئے گئے ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل نے واقعے سے متعلق بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 20 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئیں ہیں۔ایس ایس پی سینٹرل نے بتایا کہ بین الصوبائی گینگ کا سرغنہ آغانعمت بلوچستان میں ہے، ان کے کارندے بلوچستان قلعہ عبداللہ سے منشیات بسوں کے زریعے کراچی لاتے تھے، جہاں سے یہ سپلائی کا کام سرانجام دیتے تھے جبکہ منشیات سے حاصل آمدنی کو بلوچستان بھیجا جاتا تھا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے ابتدائی بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے، آئندہ چند روز میں مزید گرفتاریاں متوقع ہے۔