پیرمحل، ٹریفک حادثہ میں دو موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق
پیرمحل(نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان) سڑک کے حادثہ میں 2نو جوان جاں بحق ہو گئے۔تفصیل کے مطا بق گا ؤں 763گ ب کے قریب مو ٹرسائیکل پر سوار 2نو جوان حیدر علی اور محمد خیریت گنے سے لوڈ ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر سڑک پر آن گرے تو اسی اثناء میں پیچھے سے آنیوالی تیز رفتار مسافر بس نے دونوں کو کچل ڈالا جسکے باعث دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تھا نہ اروتی پو لیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا
ٹریفک حادثہ