حکومتی اقدامات دعوؤں تک محدود، مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا
لاہور (لیڈی رپورٹر)حکو متی اقدامات دعوؤں تک محدود،مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا۔شہر بھر میں مہنگا ئی کا طوفان،اشیا ء خورونو ش سمیت سبز مصا لحہ جا ت،دودھ،دہی، پھل کے نرخوں کو قا بو میں نہ لا یا جا سکا۔یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی دستیاب اشیا ء خورونو ش،دا لیں مہنگی ہیں،جس سے تنخواہ دار اور دیہا ڑی دار طبقہ مہنگا ئی کے ہا تھوں پریشا ن ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی۔ شہر میں کر یا نہ سٹورز اور پرچو ن کی دکا نیں بھی چینی، گھی کے من ما نے نرخ وصول کر رہی ہیں۔اسی طرح دودھ، دہی کی دکا نو ں پر بھی مختلف قیمت وصول کی جا رہی ہے سبز مصالحہ جا ت کی قیمتوں کو بھی پر لگے ہو ئے ہیں سبزی فروش سبزیو ں کے من ما نے ریٹ وصول کر رہے ہیں جبکہ حکو مت کی جانب سے مہنگا ئی کنڑول کر نے کیلئے لگا ئے جا نیوالے سستے با زار بھی نا کام ہو گئے ہیں۔ اس حوالے سے روزنا مہ ”پا کستا ن“ سے گفتگو کر تے ہو ئے حا جی رشید، اما نت، ارشا د اور حا جرہ کا کہنا ہے حکو مت سستے با زا ر، راشن کا رڈ بنا نے کے بجا ئے مہنگا ئی کنڑول کر نے کے لئے با قاعدہ حکمت عملی بنا ئے اور گرا ں فروشی کا خا تمہ کر ے تا کہ شہر میں ہر چیز کا یکساں ریٹ ملے تب جا کر ہی مہنگا ئی کو قا بو کیا جا سکے گا۔
مہنگائی