مہنگائی سے آنکھیں نہیں چراتے، انشاء اللہ ختم کریں گے، راجہ بشارت 

 مہنگائی سے آنکھیں نہیں چراتے، انشاء اللہ ختم کریں گے، راجہ بشارت 

  

راولپنڈی (این این آئی)صوبائی وزیرقانون محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ ہم مہنگائی سے آنکھیں نہیں چراتے، انشاء اللہ اسے ختم کریں گے، اپوزیشن تحریک چلانے کا نام تو لیتی ہے، کیا کرپٹ لوگ تحریک چلا سکتے ہیں؟۔جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ بطور وزیر قانون گیارہواں سال ہے، پنجاب اسمبلی میں میرا اپنا نام و کردار ہے۔انہوں نے کہاکہ مہنگائی سے آنکھیں نہیں چراتے، مہنگائی کو ختم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن تحریک کا نام لیتی ہے مگر کیا،کرپٹ لوگ تحریک چلا سکتے ہیں؟ حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت ہے،ہمارے درمیان تفریق نہیں ہونی چاہے، مل کر کام کریں گے۔بشارت راجہ نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ کی بنا پر سرخرو ہوا،منتخب افراد اور عوام میں ووٹ کا رشتہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرا رشتہ عوام کے ساتھ ووٹ سے بڑھ کر ہے، وزیر بننے کے بعد پنجاب بھر کی خدمت میرا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھمیال کے قبرستان کیلئے میں نے قرض دیئے۔انہوں نے کہاکہ ساتھ چلنے والے افراد کو بے یار و مددگار نہیں چھوڑ سکتا،2002 میں گجرات سے صوبائی اسمبلی کا ممبر بنا، اس کے باوجود تیس ارب کے فنڈ راولپنڈی میں لگائے، پرویزالٰہی دور میں ڈگری کالج تعمیر کیے،ہمارے بعد چوہدری نثار نے وہ کالج مکمل کرائے۔انہوں نے کہاکہ جلد ہی اس علاقے میں نیا تھانہ بھی بنے گا۔

راجہ بشارت 

مزید :

صفحہ آخر -