آصف زرداری پر بغیر ثبوت ریفرنس بنائے گئے،سینیٹر شیری رحمان 

 آصف زرداری پر بغیر ثبوت ریفرنس بنائے گئے،سینیٹر شیری رحمان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 اسلام آباد(آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ  آصف زرداری پر بغیر ثبوت ریفرنس بنائے گئے۔  سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری کے خلاف  ریفرنسز متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ریمارکس ہمارے موقف کی تائید ہے، پیپلز پارٹی بھی یہی سوال کرتی ہے، جب ثبوت نہیں تو ریفرنس کس کے کہنے پر بنائے جاتے ہیں؟ تعجب کی بات ہے کہ عدالت ثبوت مانگ رہی،  ان  کے پاس ان کے خلاف ثبوت ہے تو عدالت میں پیش کیوں نہیں کئے جاتے؟۔ شیری رحمان کا کہنا تھا کہ صدر زرداری 12 سال جیل کاٹ چکے، گزشتہ 3 سال سے جیل اور پیشیوں کا سامنا کر رہے ہیں، نیب کے پولیٹیکل انجینئرنگ کے چرچے نا صرف عدالتیں بلکہ عالمی ادارے بھی کر چکے ہیں۔
شیری رحمان 

مزید :

صفحہ آخر -