گورنر سٹیٹ بینک اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کونسل کے چیئرمین مقرر

گورنر سٹیٹ بینک اسلامک فنانشل سروسز بورڈ کونسل کے چیئرمین مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)گورنر بینک دولت پاکستان ڈاکٹر رضا باقر کو سال 2022 کے لیے کونسل آف اسلامک فنانشل سروسز بورڈ (آئی ایف ایس بی)، ملائیشیا کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ ان کے تقرر کی منظوری ابوظبی، متحدہ عرب امارات میں 9 دسمبر 2021 کو ہونے والے آئی ایف ایس بی کونسل کے 39 ویں اجلاس میں دی گئی۔ قبل ازیں وہ سال 2021 کے لیے آئی ایف ایس بی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین کے فرائض انجام دے رہے تھے۔ڈاکٹر رضا باقر سال 2022 کے لیے آئی ایف ایس بی جنرل اسمبلی کے چیئرمین کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ جنرل اسمبلی آئی ایف ایس بی کے تمام ارکان، یعنی مکمل ارکان، ایسوسی ایٹ ارکان اور مبصر ارکان کا نمائندہ ادارہ ہے۔اس موقعے پر گفتگو کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایف ایس بی کونسل کی چئیرمین شپ ملنا ان کے لیے بے حد اعزاز کی بات ہے۔
 گورنر سٹیٹ بینک  

مزید :

صفحہ آخر -