چونیاں، سوتیلی ماں نے8سالہ بچی کو چھت سے نیچے پھینک دیا

چونیاں، سوتیلی ماں نے8سالہ بچی کو چھت سے نیچے پھینک دیا

  

قصور،چونیاں (بیور رپورٹ، نامہ نگار)نواحی علاقے الہ آباد میں سوتیلی ماں نے آٹھ سالہ مریم کو گھر کی بالائی منزل سے نیچے پٹخ دیا، آٹھ سالہ مریم سر اور منہ پر چوٹیں لگنے سے شدید زخمی ہو گئی اہل محلہ نے بچی کو ہسپتال منتقل کیا، 15 پر کال کرنے سے پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس آنے پر بچی کی سوتیلی ماں پاگل پن کا مظاہرہ کرنے لگی۔ بچی کا والد لاہور میں محنت مزدوری کرتا ہے،اہل محلہ کاکہنا ہے کہ  سوتیلی والدہ اکثر بچی پر تشدد کرتی رہتی ہے،تھانہ الہ آباد مصروف کارروائی ہے۔

پھینک دیا

مزید :

صفحہ آخر -