پریانتھا قتل، پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم آج سیالکوٹ جائیگی

پریانتھا قتل، پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم آج سیالکوٹ جائیگی

  

لاہور(نامہ نگار)سیالکوٹ میں سر ی لنکن شہری کو زندہ جلانے کے مقدمہ کے ملزمان کو منطقی انجام کے پہنچانے کے لئے پنجاب حکومت متحرک ہوگئی، پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم آج 11دسمبر کوسیالکوٹ جائے گی،پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم  تفتیشی افسر سے اعلیٰ پولیس حکام سے ملاقات کریں گے،پراسکیوشن کو اب تک ہونے والی تفتیش سے متعلق بریفنگ دی جائے گی،پراسکیوشن کی کمیٹی جائے وقوعہ کی ویڈیوز کا معائنہ بھی کرے گی کمیٹی کا کہناہے کہ ملزمان کا ٹرائل جلداز جلد مکمل کروانے کی کوشش کی جائے گی،واقعہ کا جیل ٹرائل کرنے کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا،پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم شواہد اکٹھے کرنے سے متعلق ہدایات بھی جاری کرے گی۔

پراسکیوشن ٹیم

مزید :

صفحہ آخر -