کامیاب جوان پروگرام کیلئے 10ارب روپے رکھے ہیں، فرخ حبیب
اسلام آ باد (آئی این پی) وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے 10ارب روپے رکھے ہیں پاکستانی قوم ہر مشکل حالات میں اپنی کارکردگی دکھاتی ہے پاکستان نے کورونا کٹ بنا کر برآمد کرنا شروع کر دی فرخ حبیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ہر موقع پر بہترکارکردگی دکھائی ہم نے ملک کو قرضوں کی دلدل سے باہر نکالنا ہے ہمارے اخراجات بہت زیادہ جبکہ آمدن کم ہے 25 ہزار نوجوانوں کو ہنر مند بنا چکے ہیں 2 لاکھ نوجوانوں کو ہنر مند بنائیں گے وزیر مملکت نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کیلئے 10ارب روپے رکھے ہیں سٹارٹ اپ کو پروموٹ کرنے کیلئے کراچی،اسلام آباد میں انکیوبیٹرسینٹر کام کر رہے ہیں جلد فیصل آباد میں بھی انکیوبیٹر سینٹر بنانے جا رہے ہیں کورونا سے دنیا بھر میں معاملات زندگی بدل گئے ہم نے ملک میں ماسک بنانا شروع کر دئیے ماسک اور پی پی کٹس باہر برآمد کرنا شروع کر دیں فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم نے خود کو دنیا کا بہترین کپتان بن کر دکھایا، عمران خان ملک کو عظیم ملک بنانا چاہتے ہیں، ملک کے اخراجات زیادہ آمدنی بہت کم ہے، ہم نے ملک کو قرضوں کی دلدل سے نکالنا ہے، فری لانسنگ پروگرام کے لیے 10ارب روپے مختص کیے ہیں جس سے 2 لاکھ نوجوانوں کو ہنرمند بنائیں گے۔
فرخ حبیب