مہنگائی 18فیصد سے نیچے نہ آسکی، 19اشیا کی قیمتوں میں اضافہ: ادارہ شماریات 

مہنگائی 18فیصد سے نیچے نہ آسکی، 19اشیا کی قیمتوں میں اضافہ: ادارہ شماریات 

  

اسلام آباد(آئی این پی)ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی 18فیصد سے نیچے نہ آسکی اورایک ہفتے میں 19اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں جس کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں 0.07فیصد کی معمولی کمی ہوئی، مہنگائی کی مجموعی شرح 18.58فیصد ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 9اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 23میں استحکام دیکھا گیا، ایک ہفتے میں دال مسور کی قیمت میں 6روپے 18پیسے فی کلو اضافہ ہوا،دال چنا 4روپے 20پیسے،دال ماش 7روپے 7پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔اعدادوشمار کے مطابق حالیہ ہفتے دال مونگ 3روپے 85پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، لہسن ایک روپے 93پیسے پیاز 64پیسے فی کلو مہنگا ہوا،آگ جلانے کی لکڑی کی قیمت میں 4 روپے فی من اضافہ ہوا، کوکنگ آئل، چاول خوردنی گھی اور بیف مہنگا ہوا۔حالیہ ہفتے ٹماٹر 13روپے 15پیسے فی کلو سستے ہوئے،زندہ مرغی کی قیمت میں 24 روپے 71کمی ہوئی، آلو 2روپے 64پیسے فی کلو سستے ہوئے، اہل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 71روپے50پیسے،بیس کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 5روپے 41پیسے فی کمی ریکارڈ کی گئی۔ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں چینی 95پیسے فی کلو سستی ہوئی جبکہ حالیہ ہفتے 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

مہنگائی

مزید :

صفحہ آخر -