ایف بی آر کا پی او ایس سے منسلک  ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان  

ایف بی آر کا پی او ایس سے منسلک  ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان  

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  اسلام آباد(آئی این پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے پوائنٹ آ ف سیل(پی او ایس)سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری پر انعامی سکیم کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ایف بی آر   اسد طاہر جپہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہر ماہ کروڑوں کے انعامات قرعہ اندازی کے ذریعے دیئے جائیں گے، پہلی قرعہ اندازی 15جنوری کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ہو گی۔ ترجمان ایف بی آر نے کہا کہ دسمبر2021میں پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری کرنے والے قرعہ اندازی میں شامل ہوں گے، ترجمان نے کہا کہ عوام پی او ایس سے منسلک ریٹیلرز سے خریداری کر کے انعامی سکیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، انہوں ن بتایا کہ ایف بی آر عوام کی راہنمائی کے لیے 11دسمبر (آج)سے اشتہاری مہم شروع کر رہا ہے،انعامی سکیم سے متعلق راہنمائی کے لیے ایف بی آر ہیلپ لائن 111772772پر کال کریں۔ 
ایف بی آر 

مزید :

صفحہ آخر -