اوبرکا ا ڈرائیورزاور اہل خانہ کو ویکسین لگوانے کی سہولت کا اعلان

اوبرکا ا ڈرائیورزاور اہل خانہ کو ویکسین لگوانے کی سہولت کا اعلان

  

اسلام آباد(پ ر)دنیا بھر میں لوگوں کو سفری سہولیات فراہم کرنے والے پلیٹ فارم اوبر(Uber)نے کورونا کے نئے خطرے کے پیش نظر اپنے رائیڈرز اور ڈرائیورزکوکراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کورونا سے بچاؤ کے ویکسینیشن سنٹرز تک مفت سفرکی سہولت دینے کا اعلان کیاہے۔کورونا ویکسینیشن کی مہم کے پہلے مرحلے میں اوبرنے 24ہزارکے قریب مفت ٹرپس دیے تھے تاکہ سواریوں کو ویکسینیشن میں سہولت فراہم کی جا سکے اور کورونا جیسے وبائی مرض کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا کیا جا سکے۔ اس منصوبے کے دوسرے مرحلے میں اوبر اب اپنے پارٹنر ڈرائیورزکی حوصلہ افزائی کر رہا ہے تا کہ وہ سواریوں کے ساتھ ساتھ خود کو اور اپنے اہل خانہ کو بھی ویکسینیشن مراکز تک مفت سفر کرنے کا موقع حاصل کر یں۔کورونا ویکسینیشن کی مہم کے پہلے مرحلے میں اوبرنے 24ہزارکے قریب مفت ٹرپس دیے تھے تاکہ سواریوں کو ویکسینیشن میں سہولت فراہم کی جا سکے اور ان کو اور ان کے اہل خانہ کہ اس کا بھرپور فائدہ حاصل ہوسکے۔

مزید :

کامرس -