3 رکنی چور گینگ کو جسمانی ریمانڈ  پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا

3 رکنی چور گینگ کو جسمانی ریمانڈ  پر پولیس کے حوالے کر دیاگیا

  

لاہور(نامہ نگار)کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے 3 رکنی چور گینگ کے ملزموں ابوبکر، فرید اور حمزہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیاکہ  ملزمان 3 رکنی چور گینگ کے نام سے مشہورہیں ملزمان سے ابھی تفتیش مکمل کی جانی باقی ہے اور نقدی سمیت چوری سدہ مال برآمد کرناہے ملزمان کے گینگ کے دوسرے ممبران کو بھی گرفتار کیا جاناہے عدالت سے استدعاہے کہ ملزموں کا14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے،عدالت نے پولیس کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزموں کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کرنے کاحکم جاری کردیا۔

مزید :

علاقائی -