محکمہ اینٹی کرپشن اور میونسپل کمیٹی کامشترکہ آپریشن، مارکی سیل

محکمہ اینٹی کرپشن اور میونسپل کمیٹی کامشترکہ آپریشن، مارکی سیل

  

لاہور (کر ائم رپو رٹر)محکمہ اینٹی کرپشن اور میونسپل کمیٹی نے مشترکہ آپریشن کر کے   نوید اسلم لودھی کی غیر قانونی مارکی سیل کر دی جبکہ آپریشن کے دوران غیر قانونی تعمیر کی گئی مارکی کی دیواریں گرا دی گئیں اینٹی کرپشن ساہیوال نے سورس رپورٹ پر چھان بین کے بعد کارروائی کی۔ اینٹی کرپشن کے مطابق  نوید اسلم لودھی نے اپنے فرنٹ مین چوہدری رضوان کے ذریعے اجوا مارکی بنائی،میونسپل کمیٹی ساہیوال کے متعلقہ ملازمین کی ملی بھگت سے بغیر این او سی مارکی قائم کی گئی اینٹی کرپشن کے مطابق مارکی مالکان نے نقشہ فیس، کمرشلائیزیشن فیس اور دیگر سرکاری واجبات کی مد میں سرکاری خزانہ کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچایا۔ اینٹی کرپشن اور میونسپل کمیٹی نے مارکی سیل کرکے رکن اسمبلی کے خلاف انکوائری کا آغاز کردیا ۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق غیر قانونی عمل میں ملوث تمام سرکاری و غیر سرکاری کرداروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -