سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیوکا جناح ہسپتال کا دورہ 

سی سی پی او لاہور فیاض احمد دیوکا جناح ہسپتال کا دورہ 

  

 لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی فیاض احمد دیو نے گز شتہ روزجناح ہسپتال کا دورہ کیا ہسپتال میں زیر علاج پولیس اہلکاروں عباس علی اور عظمت علی سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی ایس پی ماڈل ٹاؤن صاعد عزیز،ایس پی انوسٹی گیشن صدر حمزہ امان اللہ، ڈی ایس پی گارڈن ٹاؤن اور دیگر سینئر پولیس افسران موقع پر موجود تھے۔سربراہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے گذشتہ رات ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے جانے والی پولیس ٹیم پر ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے کانسٹیبل عظمت علی کی عیادت کی ٹریفک حادثہ میں شدید زخمی ہونیوالے اے ایس پی رائیونڈ سرکل کے ریڈر ہیڈ کانسٹیبل عباس علی کی بھی عیادت کی۔ نہوں نے زخمی اہلکاروں کے اہل خانہ کو لاہور پولیس کی طرف سے،علاج معالجے کے حوالے سے مکمل تعاون اور دیکھ بھال کا یقین دلایا۔

سی سی پی او لاہور نے ایڈیشنل ایم ایس جناح ہسپتال کو زخمی پولیس اہلکاروں کو  علاج معالجے کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی درخواست کی۔سی سی پی او فیاض احمد دیو نے کہا کہ لاہور  پولیس شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ زیر علاج اہلکاروں کی مکمل صحت یابی تک انکا علاج و معالجہ اور دیکھ بھال لاہور پولیس کی ذمہ داری ہے۔

مزید :

علاقائی -