فائبر چوری کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

فائبر چوری کرنے والا ملزم جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے کیبل آپریٹرز کی 5 لاکھ روپے کی فائبر چوری کرنے والے کے مقدمہ میں ملوث ملزم دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا کیس کی سماعت شروع ہوئی توپراسیکیوشن نے عدالت کوبتایا کہ ملزم محمد بلال نے فائبر آپٹک تار چوری کی  چوری کی گئی تار کی قیمت 5 لاکھ رروپے کے قریب ہے، ملزم سے تفتیش عمل میں لائی جانی ہے اور چوری شدہ تار برآمد کرنی ہے،عدالت سے استدعاہے کہ ملزم کا 6 روزہ جسمانی ریمانڈ دیاجائے.

عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعدملزم کو2روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کاحکم دے دیاہے۔

مزید :

علاقائی -