ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری میں اوور سیز پاکستانی کے گھر چوری کرنے والے گروہ کے 3ملزموں ساجد، نور اور گل خان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا جوڈیشل مجسٹریٹ دفعہ 30 نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی، پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے ای ایم ای سوسائٹی میں اوور سیز پاکستانی کے گھر چوری کی، ملزمان نے رات کے وقت دیوار پھلانگ کر گھر سے قیمتی اشیاء چرائیں، ملزمان نے 2 ایل ای ڈی ٹی وی، ساؤنڈ سسٹم اور 5 لاکھ روپے کی مالیت کے کمبل بھی چوری کئے،عدالت سے استدعا ہے کہ ملزموں سے مزید تفتیش درکارہے لہذا ملزمان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیاجائے 

مزید :

علاقائی -