شادی کا جھانسہ دے کر بداخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار

شادی کا جھانسہ دے کر بداخلاقی کرنے والا ملزم گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)شادی کا جھانسہ دے کر  بداخلاقی کرنے والا ملزم علی جاوید گرفتار.نواں کوٹ پولیس نے درخواست ملنے پر ملزم گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او نواں کوٹ انسپکٹر محمد رضا کے مطابق ملزم علی جاوید نے اسلام آباد کی شادی شدہ خاتون کو ورغلایا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کیا۔ملزم نے خاتون کو ورغلاء کر تعلقات قائم کئے ویڈیوز بنائیں بلیک میل کرتا رہا ویڈیوز کی بناء پر طلاق دلوائی اور خود خاتون سے پیسے بٹورتا رہا۔ملزم علی جاوید نے لڑکی سے بلیک میلنگ کرکے  4 کروڑ روپے اور 50 تولے زیور بھی ہتھیا لیا. 2 دسمبر کو بھی خاتون سے 10 لاکھ روپے لینے کیلئے لاہور بلوایا بعد ازاں ویڈیوز خاتون کے ماموں کے نمبر پر سینڈ کر دیں ابتدائی تحقیقات ملزم کے مزید ہوشربا انکشافات.ملزم آرٹیفیشل جیولری کا کام بھی کرتا ہے اورجعلی پیر بھی ہے فون کال پر مصیبت کا سنا کر اسکے حل کیلئے موکل کو پیسے لینے بھیجتا.موکلوں کی جگہ خود پیسے وصول کرنے چلے جاتا۔لڑکیوں کو ورغلانے پھسلانے،پیسے بٹورنے،بلیک میلنگ کرکے بداخلاقی بھی کرتا رہا۔ملزم لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بناتا بعد ازاں بلیک میل کرکے پیسے بٹورتا م عرصہ 07 سال سے لڑکیوں کو بداخلاقی کا نشانہ بنا رہا تھا. ملزم کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔ 

مزید :

علاقائی -