ایڈیشنل آئی جی کا قلعہ قاسم باغ کا دورہ،عرس انتظامات کاجائزہ

ایڈیشنل آئی جی کا قلعہ قاسم باغ کا دورہ،عرس انتظامات کاجائزہ

  

 ملتان (خصو صی  ر پو رٹر)ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ برصغیر میں اسلام کی ترویج کے لیے بزرگان دین کی بے پناہ خدمات ہیں ان بزرگان دین نے اپنے عمل و کردار سے لوگوں کو دین اسلام کی حقیقی روح (بقیہ نمبر1صفحہ6پر)

سے آشنا کیا اور انہیں اسلام سے متاثر کر کے دائرہ اسلام میں داخل کیا یہ بات انہوں نے عرس حضرت شاہ رکن عالم کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے دوران زائرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی  آر پی او جاوید اکبر ریاض، سی پی او خرم شہزاد، ایس ایس پی آپریشن شائستہ ندیم، ایس پی سٹی را نعیم بھی اس دوران موجود تھے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں اور اس حوالہ سے مختلف حفاظتی حصار قائم کئے گئے ہیں  سی پی او خرم شہزاد نے سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی کیپٹن ریٹائرڈ ظفر اقبال اعوان نے کہا کہ صوفیائے کرام نے امن و آشتی کا پیغام دیا ایک اچھے معاشرے کی تشکیل کے لیے بزرگان دین کا کردار قابل تقلید ہے۔

ظفر اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -